ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اباء سے بے رغبتی و اعراض نہ کرو، کیونکہ جس شخص نے اپنے باپ سے اعراض کیا (اور اپنے آپ کو کسی اور کی طرف منسوب کیا) اس نے کفر کیا۔ “ متفق علیہ۔ وَقَدْ ذُکِرَ حَدِیْثُ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہ ((مَا مِنْ اَحَدِِ اَغْیَرُ مِنَ اللہِ)) فِیْ بَابِ صَلْوۃِ الْخُسُوْفِ۔ عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”اللہ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں۔ “ صلاۃ الخسوف کے باب میں ذکر کی گئی ہے [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3315]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6768) و مسلم (113/ 62) حديث عائشة: ما من أحد أغير من الله، تقدم (1483)»