ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجنون اور مغلوب العقل کی طلاق کے سوا ہر طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اور عطاء بن عجلان راوی ضعیف ہے، وہ حدیث یاد رکھنے والا نہیں۔ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3286]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (1191) ٭ عطاء بن عجلان: متروک بل أطلق عليه ابن معين و الفلاس وغيرھما الکذب .»