انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب عورت پانچوں نمازیں پڑھے، ماہ رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے تو پھر وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔ “ سندہ ضعیف، رواہ ابونعیم فی الحلیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3254]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو نعيم في حلية الأولياء (308/6) ٭ فيه يزيد الرقاشي: ضعيف و سفيان الثوري مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن حبان (الموارد: 1296، الإحسان: 4163/4151) و أحمد (1/ 191 ح 1661) وغيرهما .»