انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات سے ایک ماہ ایلاء فرمایا۔ آپ کے پاؤں میں موچ آ گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انتیس راتیں بالاخانہ میں قیام فرمایا پھر آپ نیچے تشریف لے آئے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے ایک ماہ کے لیے قسم اٹھائی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3248]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5201)»