ابوسلمہ بیان کرتے ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق مہر کی مقدار کتنی تھی؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے حق مہر کی مقدار بارہ اوقیہ اور ایک نش تھی۔ پھر انہوں نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ ”نش“ کیا ہے؟ میں نے کہا: نہیں، انہوں نے فرمایا: نصف اوقیہ، اور یہ (بارہ اوقیہ اور نش) پانچ سو درہم ہیں۔ مسلم، اور نش، شرح السنہ اور دیگر تمام مصادر میں رفع کے ساتھ ہے۔ رواہ مسلم و شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3203]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (78/ 1426) والبغوي في شرح السنة (123/9 ح 2304)»