عروہ، عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں انہیں فرمایا: ”اسے (اس کے مالکوں سے) لے کر آزاد کر دو۔ “ اور اس کا خاوند غلام تھا لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (نکاح برقرار رکھنے یا فسخ کرنے کا) اسے اختیار دیا تو اس نے اپنے نکاح کو فسخ کر دیا، اور اگر وہ (بریرہ رضی اللہ عنہ کا خاوند) آزاد ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو اختیار نہ دیتے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3198]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2563) و مسلم (1504/8)»