حجاج بن حجاج اسلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھ سے کس طرح حقِ رضاعت ادا ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”رضاعی ماں کو غلام یا لونڈی دینے سے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3174]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1153 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (2064) و النسائي (108/6 ح 3331) والدارمي (157/2 ح 2259)»