عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ایک عورت کی ایک انصاری صحابی کے ساتھ رخصتی ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھیل کود کا سامان نہیں تھا؟ کیونکہ انصار کو دف اور اشعار کہنا اچھا لگتا ہے۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3141]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5162)»