ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں اجازت لی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے تو پھر یہی اس کی اجازت ہے، اور اگر وہ انکار کر دے تو پھر اس پر زیادتی نہ کی جائے۔ “ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3133]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1109، وقال: حسن) و أبو داود (2093) و النسائي (87/6 ح 3272 وسنده حسن) وله شواھد صحيحة .»