ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی عورت کو دیکھا تو وہ آپ کو اچھی لگی، آپ سودہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، وہ اس وقت خوشبو تیار کر رہی تھیں اور ان کے پاس کچھ عورتیں تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں علیحدہ کیا اور اپنی حاجت پوری کی پھر فرمایا: ”کوئی آدمی کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے خوش لگے تو وہ آدمی اپنی اہلیہ کے پاس آئے کیونکہ اس کے پاس بھی وہی کچھ ہے جو اُس عورت کے پاس ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3108]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارمي (146/2 ح 2221، نسخة محققة: 2261) ٭ و أبو إسحاق عنعن و عبد الله بن حلام: لا يعرف، مجھول الحال و ثقه ابن حبان وحده و حديث مسلم (1403) يغني عنه و فيه ’’أتي زينب‘‘ بدل ’’سودة‘‘ و ھو الصحيح .»