مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے ایک عورت کو پیغامِ نکاح بھیجا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دیکھ لو، کیونکہ وہ زیادہ مناسب ہے کہ تم دونوں کے درمیان محبت ڈال دی جائے۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3107]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (246/4 ح 18335. 18336) والترمذي (1087 وقال: حسن) والنسائي (69/6. 70 ح 3237) و ابن ماجه (1865) والدارمي (134/2 ح 2178)»