جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے پچھنے لگوانے کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوطیبہ کو حکم فرمایا کہ وہ انہیں پچھنے لگائے، راوی بیان کرتے ہیں، میرا خیال ہے کہ وہ (ابوطیبہ) ام سلمہ رضی اللہ عنہ کے رضاعی بھائی تھے یا نابالغ لڑکے تھے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3103]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2206/72)»