واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت تین وراثتیں پا سکتی ہے، اپنے آزاد کیے ہوئے غلام کی، اپنے پالے ہوئے بچے کی اور اپنے اس بچے کی جس کے متعلق اس نے لعان کیا ہو۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفرائض والوصايا/حدیث: 3053]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2115 وقال: حسن غريب) و أبو داود (2906) و ابن ماجه (2742) ٭ عمر بن رؤبة: ضعفه البخاري والجمھور و قال ابن عدي: ’’إنما أنکروا عليه أحاديثه عن عبد الواحد النصري‘‘ و ھذا منھا .»