کثیر بن عبداللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قوم کا آزاد کردہ غلام انہیں میں سے ہے، قوم کا حلیف انہی میں سے ہے اور قوم کا بھانجا انہی میں سے ہے۔ “ صحیح، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفرائض والوصايا/حدیث: 3051]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الدارمي (243/2 ح 2531) ٭ سنده ضعيف جدًا و لکن لمتون الحديث شواھد صحيحة، مولي القوم منھم (البخاري: 6761. 6762) حليف القوم منھم (البخاري في الأدب المفرد: 75 وسنده حسن، و أحمد 340/4 و صححه الحاکم 328/2 ووافقه الذهبي) ابن أخت القوم منھم (البخاري: 3528 و مسلم: 1059/133) فالحديث صحيح عن رسول الله ﷺ و أماجد کثير فلا أعلم إليه سندًا قويًا لأن کثير بن عبد الله متروک کذاب، و أحيانًا أصحح المتن بمتن آخر قوي فافھمه فإنه مھم .»