ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں واپس نہیں کی جانی چاہییں، تکیہ، تیل اور دودھ۔ ترمذی اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ کہا گیا کہ تیل سے خوشبو مراد ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3029]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2790)»