طاؤس ؒ سے مرسل روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بنجر زمین کو آباد کر لے تو وہ اسی کی ہے۔ اور قدیم بنجر زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے، پھر وہ میری طرف سے تمہارے لیے ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الشافعی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3003]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الشافعي في الأم (45/4) عن سفيان (بن عيينة) عن طاووس رحمه الله به . ٭ السند مرسل .»