اسمر بن مُضَرس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کی بیعت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی ایسے پانی (چشمے) پر، جہاں کوئی مسلمان نہ پہنچا ہو، پہلے پہنچ جائے تو وہ پانی اسی کا ہے۔ “ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 3002]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (3071)»