ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زبیر رضی اللہ عنہ کے لیے ان کے گھوڑے کی دوڑ تک مسافت کا رقبہ جاگیر میں عطا کیا، انہوں نے اپنا گھوڑا دوڑایا حتی کہ وہ کھڑا ہو گیا۔ پھر انہوں نے اپنا کوڑا پھینکا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک کوڑا پہنچا ہے وہاں تک رقبہ اسے عطا کر دو۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2998]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (3072) ٭ عبد الله العمري حسن الحديث عن نافع و ضعيف الحديث عن غيره .»