ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”جب دو شراکت داروں میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی سے خیانت نہیں کرتا تو میں ان کا تیسرا ہوتا ہوں، جب وہ اس سے خیانت کرتا ہے تو میں ان دونوں میں سے نکل جاتا ہوں۔ “ ابوداؤد۔ اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”اور شیطان آ جاتا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و رزین۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2933]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (3383) و رزين (لم أجده، و زيادته ’’وجاء الشيطان‘‘: لم أجده)»