محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم مسجد کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے، جہاں جنازے رکھے جاتے تھے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان بیٹھے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسمان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا پھر نظر کو جھکایا اور اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھ کر (تعجب سے) فرمایا: ”سبحان اللہ! سبحان اللہ! کیسی سختی نازل ہوئی۔ “ راوی بیان کرتے ہیں، ہم دن بھر اور پوری رات خاموش رہے، اور ہم نے خیر ہی خیر دیکھی، حتی کہ صبح ہو گئی، محمد(راوی) بیان کرتے ہیں، میں نے رسول الل�� صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا، وہ کون سا عذاب ہے جو نازل ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرض کے بارے میں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! اگر کوئی آدمی اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے، وہ پھر زندہ ہو، پھر اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے، پھر زندہ ہو، پھر اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے، پھر زندہ ہو اور اس کے ذمے قرض ہو تو وہ جنت میں نہیں جائے گا، حتی کہ اس کا قرض ادا کر دیا جائے۔ “ احمد۔ اور شرح السنہ میں اس کی مثل ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (289/5. 290 ح 22860) و البغوي في شرح السنة (201/8 ح 2145) [والنسائي 314/7، 315ح 4688] »