عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص مسلمانوں پر غلہ روک دے (ذخیرہ اندوزی کرے) تو اللہ اس پر جذام کا مرض اور افلاس مسلط کر دیتا ہے۔ “ ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابن ماجہ، والبیھقی و رزین۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2895]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه ابن ماجه (2155) و البيھقي في شعب الإيمان (11218) و رزين (لم أجده) ٭ و صححه البوصيري و قال المنذري: ’’ھذا إسناد جيد متصل و رواته ثقات‘‘ و حسنه ابن حجر في الفتح (348/4)»