معمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ گناہ گار ہے۔ “ اور ہم عمر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”بنو نضیر کے اموال“ کو ان شاء اللہ تعالیٰ باب الفی میں ذکر کریں گے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2892]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1605/129) حديث عمر يأتي (4056)»