جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ، باغ کو کئی سال پر ٹھیکے پر دینے اور استثنا سے منع کیا ہے، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اندازہ لگانے کی اجازت فرمائی۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2836]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1536/85)»