سعید بن مسیّب ؒ سے مرسل روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حیوان کے بدلے گوشت کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ سعید ؒ نے فرمایا: یہ جاہلیت کے جوئے کی ایک صورت تھی۔ صحیح، رواہ البغوی فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2821]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البغوي في شرح السنة (76/8 ح 2073) [و مالک في الموطأ 655/2 ح 1396] ٭ السند ضعيف لإرساله و له شواھد عند أبي داود (3356) والترمذي (1237) وغيرهما .»