عطیہ سعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ حقیقی متقی تب بنتا ہے کہ وہ قابل اعتراض چیزوں کو چھوڑنے کے ساتھ ساتھ ایسی چیزیں بھی چھوڑے جن پر کوئی اعتراض نہیں۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2775]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2451 وقال: حسن غريب) و ابن ماجه (4215) [و صححه الحاکم (319/4) ووافقه الذهبي] ٭ أبو عقيل عبد الله بن عقيل الثقفي حسن الحديث وثقه الجمھور و جرح الجوزجاني فيه نظر، لم أجده في کتابه و الراوي عنه الدولابي و ھو ضعيف .»