عیاش بن ابی ربیعہ المخزومی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اُمت خیر و بھلائی پر قائم رہے گی جب تک یہ اس حرمت (مکہ مکرمہ) کی اس کی تعظیم کے مطابق اس کی تعظیم کرتی رہے گی، جب وہ اس کو ضائع کریں گے تو ہلاک ہو جائیں گے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2727]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (3110) ٭ يزيد بن أبي زياد: ضعيف، ضعفه الجمھور .»