عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو ان سے فرمایا: ”شاید کہ آپ نے حج کا ارادہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! مجھے کچھ تکلیف ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”حج کریں اور شرط قائم کر لیں، اس طرح کہیں: اے اللہ! میرے حلال ہونے کی جگہ وہی ہو گی جہاں تو مجھے (تکلیف کی وجہ سے آگے جانے سے) روک لے گا۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2711]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5089) ومسلم (1207/104)»