صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مقام ابواء یا مقام ودان پر ایک جنگلی گدھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا آپ نے اسے قبول نہ فرمایا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے چہرے پر افسردگی کے آثار دیکھے تو فرمایا: ”ہم نے اس لیے تمہیں واپس کیا ہے کہ ہم حالت احرام میں ہیں۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2696]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1825) و مسلم (1193/50)»