عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ احرام والا کون سے کپڑے پہن سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قمیض، عمامے، شلواریں، جبے، اور موزے نہ پہنو، البتہ اگر کوئی شخص جوتے نہ پائے تو وہ موزے پہن لے اور انہیں ٹخنوں کے نیچے تک کاٹ لے اور ایسا کوئی کپڑا نہ پہنو جسے زعفران اور ورس کی خوشبو لگی ہو۔ “ بخاری، مسلم۔ متفق علیہ۔ اور امام بخاری نے ایک دوسری روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”احرام والی عورت نقاب پہنے نہ دستانے۔ “[مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2678]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1542، 1838) و مسلم (1177/1)»