ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے پانی پلانے کی وجہ سے، منیٰ کی راتیں مکہ میں گزارنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2662]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1634) و مسلم (1315/346)»