عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو، آپ کے احرام باندھنے سے پہلے، خوشبو لگایا کرتی تھی، اور اسی طرح جب طواف (افاضہ) سے پہلے احرام کھول دیتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کستوری کی خوشبو لگایا کرتی تھی گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ میں جبکہ آپ حالت احرام میں تھے، خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2540]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1539) و مسلم (1189/33)»