ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حج یا عمرہ یا جہاد کرنے کے لیے روانہ ہو، پھر وہ اس کے راستے میں (عمل کرنے سے پہلے) فوت ہو جائے تو اللہ اس کے لیے جہاد کرنے والے، حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے کا اجر عطا فرماتا ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2539]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (4100، نسخة محققة: 3806) [و الطبراني في الأوسط 155/6 ح 5317] ٭ فيه محمد بن إسحاق مدلس و عنعن و حميد: صوابه جميل (بن أبي ميمونة) و ثقه ابن حبان وحده و الحسين بن عبد الأول مجروح، ضعفه الجمھور .»