ام معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! میرے دل کو نفاق سے، میرے عمل کو ریا سے، میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے، کیونکہ تو خیانت کرنے والی آنکھوں کو جانتا ہے اور جو کچھ سینے (دل) چھپاتے ہیں (تو اسے بھی جانتا ہے۔ “ امام بیہقی نے دونوں روایتیں الدعوات الکبیر میں روایت کی ہیں۔ اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2501]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البيھقي في الدعوات (168/1 ح 227) ٭ فيه فرج بن فضالة عن عبد الرحمٰن بن زياد بن أنعم و ھما ضعيفان .»