علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”کہو، اے اللہ! میری راہنمائی فرما، مجھے درست رکھ اور (اے علی رضی اللہ عنہ) راہنمائی سے راہ ہدایت پہ چلنے کا تصور اور درست ہونے سے تیر کا سا درست ہونا تصور میں رکھ۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2485]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2725/78)»