زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں عاجزی اور سستی، بزدلی اور بخل، بڑھاپے اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما، اس کا تزکیہ فرما اور تو بہترین تزکیہ کرنے والا ہے، تو اس کا کارساز و مددگار ہے، اے اللہ! میں ایسے علم سے جو نفع مند نہ ہو، ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، ایسے نفس سے جو بھرتا نہ ہو اور ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو تیری پناہ چاہتا ہوں۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2460]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2722/73)»