ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مغموم شخص کی دعا ہے: ”اے اللہ! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں، مجھے لمحہ بھر کے لیے بھی میرے نفس کے سپرد نہ کرنا، میرے تمام حالات درست کر دے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2447]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (5090) ٭ جعفر بن ميمون ضعيف: ضعفه الجمھور .»