ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر وعظ و نصیحت کرتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈر گیا اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔ “ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا اور چوری کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری مرتبہ فرمایا: ”جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈر گیا اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔ “ میں نے دوسری مرتبہ عرض کیا: اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا اور چوری کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ فرمایا: ”جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈر گیا اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔ “ تو میں نے بھی تیسری مرتبہ عرض کیا: اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا اور چوری کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ ابودرداء کی ناک خاک آلود ہو۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2376]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (357/2) [و النسائي في الکبري (11560، 11561، التفسير) ] »