عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میت قبر میں، ڈوبتے ہوئے فریاد کرنے والے کی طرح ہے، وہ باپ یا ماں یا بھائی یا دوست کی طرف سے پہنچنے والی دعا کی منتظر رہتی ہے، جب وہ اسے پہنچ جاتی ہے تو وہ اس کے لیے دنیا و مافیہا سے بہتر ہوتی ہے، اور بے شک اللہ تعالیٰ (دنیا) والوں کی دعاؤں سے اہل قبور پر پہاڑوں جتنی رحمتیں نازل فرماتا ہے، اور زندوں کا مردوں کے لئے تحفہ ان کے لئے مغفرت طلب کرنا ہے۔ “ اسنادہ ضعیف جذا منکر، رواہ البیھقی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2355]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا منکر، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7905، نسخة محققة: 7526) ٭ فيه محمد بن جابر بن أبي عياش المصيصي، قال الذهبي: ’’لا أعرفه و خبره منکر جدًا‘‘ (ميزان الاعتدال 396/3) والفضل بن محمد بن عبد الله بن الحارث بن سليمان الانطاکي مجروح متھم .»