الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
--. کلمہ «لاحول ولا قوة إلا باللہ» جنت کے خزانے سے
حدیث نمبر: 2321
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: أَسلَمَ عَبدِي واستسلم. رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيّ فِي الدَّعْوَات الْكَبِير
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسا کلمہ نہ بتاؤں، جو کہ عرش کے نیچے جنت کا خزانہ ہے، اور وہ ((لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ)) ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے اطاعت اختیار کر لی اور اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دیا۔ امام بیہقی نے دونوں روایتیں الدعوات الکبیر میں روایت کی ہیں۔ صحیح، رواہ البیھقی فی الدعوات الکبیر (۱ / ۱۰۱ ح ۱۳۵) و احمد (۲ / ۲۹۸، ۳۶۳)و النسائی (۱۳ و الکبری: ۹۸۴۱) و صححہ الحاکم (۱ / ۲۱) و احمد ۲ / ۵۲۰) و النسائی (۳۵۸) و الحاکم ۱ ۵۱۷) و فتح الباری (۱۱ / ۵۰۱)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2321]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البيھقي في الدعوات الکبير (101/1 ح 135) [و أحمد (298/2، 363) والنسائي في عمل اليوم والليلة (13 والکبري: 9841) و صححه الحاکم (21/1) ووافقه الذهبي وسنده حسن، عمرو بن ميمون صرح بالسماع عند أحمد (298/2) و للحديث طريق آخر عند أحمد (520/2) والنسائي في عمل اليوم والليلة (358) والحاکم (517/1) و الحديث قواه الحافظ في فتح الباري (501/11) ] »

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح