سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”چار کلمے، سبحان اللہ، الحمدللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر، بہترین کلام ہیں۔ “ رواہ مسلم۔ اور ایک دوسری روایت میں: ”اللہ کو چار کلمے انتہائی پسند ہیں، سبحان اللہ، الحمدللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر، ان میں سے جسے بھی پہلے پڑھو وہ تمہارے لئے مضر نہیں۔ “[مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2294]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2137/12)»