ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کو یاد فرماتے تو اس کے لیے دعا فرماتے اور پہلے اپنے لیے کرتے۔ ترمذی۔ اور فرمایا: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی (۳۳۸۵) و ابوداؤد (۳۹۸۴)[مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2258]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3385) [و أبو داود (3984) و أصله عند مسلم في صحيحه (2380) مطولاً] »