نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: ”تمہارے رب نے فرمایا: مجھ سے دعائیں کرو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔ “ صحیح، رواہ احمد (۴ / ۲۶۷ ح ۱۸۵۴۲، ۲۷۶ ح ۱۸۶۲۳) و الترمذی (۲۹۶۹) و ابوداؤد (۱۴۷۹) و النسائی (فی الکبری: ۱۱۴۶۴) و ابن ماجہ (۳۸۲۸) و صححہ ابن حبان (۲۳۹۶) و الحاکم (۱ / ۴۹۰، ۴۹۱)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2230]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (267/4 ح 18542، 276/4 ح 18623) و أبو داود (1479) والترمذي (2969 وقال: حسن صحيح) و النسائي (في الکبري: 11464) و ابن ماجه (3828) [و صححه ابن حبان (الموارد: 2396) والحاکم (490/1. 491) ووافقه الذهبي .] »