لیث بن سعد، ابن ابی ملیکہ سے، وہ یعلی بن مملک سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت واضح اور حرف حرف (یعنی الگ الگ) تھی۔ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2204]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (2923 و قال: حسن صحيح غريب) و أبو داود (1466) و النسائي (181/2 ح 1023) ٭ يعلي بن مملک: حسن الحديث و ثقه الترمذي و ابن حبان .»