ایفع بن عبدالکلاعی ؒ بیان کرتے ہیں، کسی آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! قرآن میں سب سے عظیم سورت کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ الاخلاص۔ “ انہوں نے عرض کیا: تو پھر قرآن میں سب سے عظیم آیت کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آیۃ الکرسی۔ “ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! آپ کون سی آیت پسند فرماتے ہیں کہ وہ آپ کو اور آپ کی امت کو مل جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سورۂ بقرہ کا آخری حصہ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے عرش کے نیچے اس کی رحمت کے خزانوں میں سے ہے جو اس نے اس امت کو عطا فرمائی ہے، اور وہ دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں پر مشتمل ہے۔ “ اسنادہ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2169]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارمي (447/2 ح 3383) ٭ أيفع: تابعي صغير کما في الإصابة (135/1) فالسند منقطع .»