عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم برسات میں ایک شدید تاریک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں نکلے تو ہم نے آپ کو پا لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو۔ “ میں نے عرض کیا، میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم صبح و شام تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھا کرو، وہ تمہیں ہر چیز کے لیے کافی ہو جائیں گی۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2163]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3575 وقال: حسن صحيح غريب .) و أبو داود (5082) والنسائي (251/8 ح 5432. 5433)»