انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ہر روز دو سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتا ہے تو قرض کے سوا اس کے پچاس سال کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ “ ترمذی، دارمی اور ان کی روایت میں پچاس مرتبہ کا ذکر ہے، اور انہوں نے ((الا ان یکون علیہ دین)) کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ اسنادہ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2158]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2898 ا) و الدارمي (461/2 ح 3441) ٭ حاتم بن ميمون: ضعيف .»