انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری دس دن میں اعتکاف کیا کرتے تھے، لیکن آپ نے ایک سال اعتکاف نہ کیا تو پھر آئندہ سال آپ نے بیس روز کا اعتکاف کیا۔ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2102]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (803 وقال: حسن غريب صحيح) [و أبو داود (2463) و ابن ماجه (1770) ] ٭ وصححه ابن خزيمة (2226) وللحديث شواھد کثيرة .»