ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیر و بھلائی میں سب سے زیادہ سخی تھے، اور جب رمضان میں جبریل ؑ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت بڑھ جاتی، وہ رمضان کی ہر رات آپ سے ملاقات کرتے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں قرآن سنایا کرتے تھے، جب جبریل آپ سے ملاقات کرتے تو آپ خیر و بھلائی اور سخاوت کرنے میں کھلی ہوا (تیز رفتار آندھی) سے بھی بڑھ کر ہوتے تھے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2098]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متق عليه، رواه البخاري (6، 1902) و مسلم (2308/50)»