بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ناشتہ کر رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بلال! ناشتہ کر لو۔ “ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں روزہ سے ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہم اپنا رزق کھا رہے ہیں جبکہ بلال کا عمدہ رزق جنت میں ہے، بلال! کیا تمہیں معلوم ہے کہ جب روزہ دار کے پاس کھایا جائے تو اس کی ہڈیاں تسبیح بیان کرتی ہیں اور فرشتے اس کے لیے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ “ اسنادہ موضوع۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2082]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في شعب الإيمان (3586) [و ابن ماجه: 1749] ٭ فيه محمد بن عبد الرحمٰن من شيوخ بقية: کذبوه .»