ام عمارہ بنت کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے تو انہوں نے آپ کے لیے کھانا منگوایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”کھاؤ۔ “ انہوں نے عرض کیا، میں روزہ سے ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب روزہ دار کے پاس کھایا جائے تو فرشتے اس کے لیے مغفرت طلب کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ کھانے والے (کھانے سے) فارغ ہو جاتے ہیں۔ “ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2081]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (365/6 ح 27599) و الترمذي (785 وقال: حسن صحيح .) و ابن ماجه (1748) والدارمي (17/2 ح 1745)»